کراچی : فائرنگ سے مزید 6 افراد زخمی، 3 ملزمان گرفتار

karachi firing

karachi firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت مزید چھے افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے، ماڑی پور روڈ پر نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مشتعل افرادنے احتجاج کیا۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جبکہ گلبہار اور کورنگی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ناظم آباد چار نمبر میں رینجرز نے کاروائی کر کے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ مبینہ ٹان پولیس نے مقابلے کے ایک ملزم غلام قادر کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسر ا فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد ورداتوں میں مطلوب ہیں۔

دوسری جانب ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ماڑی پور روڈ پر مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ڈھائی گھنٹے تک احتجاج جاری رہا جس کے بعد پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔