کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ سے ملیر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ہجرت کالونی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں مبینہ ٹارگٹ کلر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مقتول کی شناخت 20 سالہ شہزاد کے نام سے ہوئی ہے ۔نیو کراچی سیکٹر 5 جی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک گھر کے باہر بیٹھے دو افراد کو قتل کر دیا۔

تاحال دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ نیو کراچی اللہ والی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو ئے ، مقتول کی شناخت26 سالہ اعجاز کے نام سے ہوئی ہے ۔ کراچی کے علاقے کیماڑی مسان چوک اور کھوکھرا پار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ سے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ملیر جیل عبدالرزاق اور اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ جیوانائل جیل پیر مسعود جاں بحق ہو ئے۔