کراچی : ملیر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، چھ زخمی

karachiکراچی میں ملیر کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے مارکیٹں بند کردی گئی ہیں ۔ مزید تصادم روکنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔