کراچی: مہران بیس حملہ، تین اعلیٰ افسران کا کورٹ مارشل

mehran baseکراچی: پی این ایس مہران حملہ انکوائری بورڈ نے تین افسران کیخلاف کورٹ مارشل کی سفارش کر دی ہے۔ جن تین افسران کیخلاف کارروائی مارشل کی سفارش کی ہے وہ اعلی عہدیدار ہیں۔
کورٹ مارشل کی کارروائی پی این ایس مہران پر حملے کے حوالے سے انکوائری بورڈ کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد بورڈ آف انکوائری کی سفارش پر کی جارہی ہے۔ حملے کے وقت تعینات دیگر اہلکاروں کے کورٹ مارشل ہونے کا بھی امکان ہے۔