کراچی میں اہلسنت جماعتوں کی تحفظ ناموس مصطفیٰ ریلی

karachi relly

karachi relly

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں اہلسنت جماعتوں کے زیر اہتمام تحفظ ناموس مصطفی ریلی نکالی جا رہی ہے جس میں شرکا کی بڑی تعداد شریک ہے۔

تحفظ ناموس مصطفی ریلی کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوا جس کی قیادت معروف عالم دین مفتی منیب رحمان کر رہے ہیں جبکہ اہل جماعت اہل سنت سے تعلق رکھنے والے مختلف جماعتوں کے رہنما بھی ریلی میں شریک ہیں ۔ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے تبت سنٹر کی جانب روانہ ہیں جہاں ریلی کیاختتام پر علما کرام خطاب کریں گے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور ٹریفک کے لیے متبادل راستے بنا دیئے گئے ہیں۔

ادھر سنی تحریک کے مرکزی رہنما شکیل قادری کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ عشرت العباد خان اور سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کے درمیان تحفظ ناموس رسالت ریلی کے سلسلے میں ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ۔ ثروت اعجاز قادری کی جانب سے پرامن طور پر ریلی نکالنے کی یقین دہانی پر گورنر سندھ نے ریلی نکالنے کی اجازت دے دی ۔ ،،،دوسری طرف سنی تحریک کے زیر حراست 100 سے زائد کارکنوں کو بھی رہا کردیا گیا۔

سنی تحریک ،اہلسنت والجماعت اورسنی اتحاد کونسل کی مشترکہ ریلی نمائش چورنگی سے شروع ہوکر تبت سنٹرپہنچ کرختم ہوگی۔ریلی کی قیادت مفتی منیب الرحمن کرینگے۔ شہرکے مختلف علاقوں سے چھوٹی چھوٹی ریلیاں نمائش چورنگی پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔