کراچی میں بلاامتیاز آپریشن کیا جائے۔ چیف جسٹس

supreme court

supreme court

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آئی جی سندھ کو کراچی میں بلاامتیاز آپریشن کا حکم دے دیا۔ کراچی کی صورتحال پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ ایک ایس پی کے تبادلے کے لئے بھی محکمہ داخلہ کو منانا پڑتا ہے۔
چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کو یقین دلایا کہ تمام جماعتیں کراچی میں امن چاہتی ہیں۔ عدالت ان کے ساتھ ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔