کراچی میں بھی ڈینگی کی پرواز ،مریضوں کی تعداد 164ہوگئی

Dengue virus

Dengue virus

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ڈینگی مرض پر پھیلائے بیٹھا ہے اور رواں سال اب تک کراچی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعدادایک سوچونسٹھ ہوگئی ہیجبکہ اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 5 کروڑ سے زائد افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوتے ہیں ۔۔جبکہ کراچی میں گزشتہ 6 سالوں سے ڈینگی وائرس تواتر سے رپورٹ ہورہا ہے۔جس کے باعث کراچی میں گزشتہ 6 سال کے دوران ڈینگی سے 174 مریضوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ روا ں سال اب تک کراچی میں ڈینگی کے 164 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اس کے پیش نظر اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ڈینگی مچھر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا ہے لہذا عوام اپنے گھروں اور گلی محلوں کے اطراف میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ ڈینگی مچھر جمع ہونے والے پانی میں افزائش نسل پاتا ہے۔ جبکہ ڈینگی مرض میں شدت آنے کے بعد متاثرہ مریض میں پلیٹلٹس کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق نارمل انسان میں خون جمانے والی پلیٹلٹس کی تعداد ڈیئڑھ لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ ہوتی ہے جبکہ مرض میں شدت آنے کے بعد مریض میں پلیٹلٹس کی تعداد کم ہوکر تیس ہزار رہ جاتی ہے۔تاہم ڈینگی وائرس سے بچا کے لیئے اگر جراثیم کش اسپرے نہ کیا گیا تو ڈینگی مرض کا وائرس شدت بھی اختیار کرسکتا ہے۔