کراچی میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری، آٹھ گرفتار

karachi rangers

karachi rangers

کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس کی کارروائی جاری ہے اور تازہ چھاپوں میں رینجرز نے ٹارگٹ کلرز سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
رینجرز نے ماری پور کیعلاقے میں چھاپہ مار کر 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق شہر میں غیر قانونی اسلحے کیخلاف رینجرز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ لیاقت آباد ایف سی ایریا سے 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ گلبرگ کے علاقے سمن آباد میں بھی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔
دوسری جانب کھڈہ مارکیٹ میں بھتہ دینے سے انکار پر دکاندار کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا دکاندار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال داخل کردیا گیا ملزمان نے دکاندار کی بیوی اور بہن پر بھی تشدد کیا۔ ادھر سچل کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔