کراچی میں گولی کا راج، فائرنگ سے ستائیس افراد ہلاک

Target Killingکراچی میں گولی کا راج، فائرنگ سے ستائیس افراد ہلاک۔ مسلح افراد کا فیکٹری پر حملہ۔ درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ کراچی کے علاقے احسن آباد میں مسلح افراد کا ٹیسکٹائل مل پر حملہ ساٹھ موٹر سائیکلیں جلادی گئیں اور ڈیڑہ سو کے قریب موٹر سائیکلوں کا سامان توڑ کے نکال کے لے گئے۔
ٹیکسٹائل مل کے مالک فیروز عالم کے مطابق چالیس سے زائد مسلح افراد نے فیکٹری پر حملہ کیا اورآدھے گھنٹے تک شدید ہوائی فائرنگ کرتے رہے اس دوران مسلح افراد نے تین مختلف دائرے بناکر ساٹھ کے قریب موٹر سائیکلیں جلادیں اور اس کے ساتھ پارکنگ میں کھڑی ڈیڑہ سو سے زائد موٹر سائیکلوں کا سامان نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ فائربرگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موٹر سائیکلوں پر لگی ہوئی آگ پر قابوپا لیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 افراد کو ہلاک کردیا گیا۔ جبکہ شہر کے دیکر علاقوں میں بھی نو گاڑیاں جلادی گئیں۔ ادھر عباسی شہید اسپتال کے پاس سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ، جبکہ سفورا میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ڈالمیا کے علاقے سے بھی دو افراد کی لاشیں ملیں، نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک جبکہ اورنگی ٹان فرنٹیئر موڑ پر خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، گلشن اقبال ، نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔
ادھر سرجانی ٹان کے علاقے میں آج بھی کیشدگی برقرار رہی ، اور دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، سرجانی ٹان، گارڈن، پاک کالونی، اورنگی ٹان، کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے 9گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ۔ان تمام واقعات کے بعد آج بھی شہر میں صورتحال کشیدہ رہی،جبکہ کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام بھی رہا۔