کراچی : ڈالر ایسٹ نائٹ کرکٹ ٹرافی ملاکا تیار کلب نے جیت لی

cricket match

cricket match

کراچی (جیوڈیسک))راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ گلبرگ میں جاری دوسرا ڈالر ایسٹ ملٹی نیشنل نائٹ ٹرافی کا فائنل ملاکاتیار کلب نے جیت لیا۔فائنل میں کنیکٹ کمیونیکشن کو 5وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔چیف آرگنائزرسابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور روح رواں ڈالر ایسٹ ظہیر احمد شیخ کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد جونیئر کرکٹ پروموٹ کرنا تھا ایونٹ صرف ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت نہیں تھی صرف نوجوان کرکٹرز کھیلنے کے اہل تھے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں اور ایک ہیٹ ٹرک اسکور کی گئی۔

آرگنائزنگ کمیٹی میں احسن ظہیر،محسن ظہیر اور زبیر ظہیر کے ساتھ بلال مجید،شاہد،فیضان،فرحان اور ارسلان نے دن رات ایک کرکے ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے اور رنر اپ کو 50ہزار روپے ٹرافی کے ہمراہ دیئے گئے ۔فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے انعامات تقسیم کئے۔