کراچی: گودھرا میں پولیس آپریشن، 15 افراد زیرِ حراست

ghodra police

ghodra police

کراچی کے علاقے گودھرا میں پولیس نے آپریشن کر کے پندرہ سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ نیو کراچی کے علاقے گودھرا میں گرانڈ کے ساتھ واقع پلاٹوں کے تنازعے پر دو گروہوں میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ایک گروپ نے قریب واقع پولیس چوکی پر حملہ کردیا اور اس دوران پولیس پر پتھرا بھی کیا گیا جس سے ایس ایچ اوسمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔ جس کے بعد ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے بھاری نفری طلب کرلی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔ جس دوران مسلح افراد کی جانب سے علاقے میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے بھی جوابی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔
سرچ آپریشن کے دوران پندرہ سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ واقعے کے خلاف علاقے کے کچھ لوگوں نے احتجاج  کرکے ٹائر نذر آتش کئیے علاقے میں کیشدگی کے باعث پولیس نفری کو تعینات کیا گیا۔