کرکٹ کوچ کیلئے کمیٹی نے پانچ امیدواروں کی سفارش کر دی

pakistan cricket

pakistan cricket

پی سی بی کی کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پانچ امیدواروں کی سفارش کر دی۔ انتخاب عالم کی سربراہی میں پی سی بی کی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا،کمیٹی کے چوتھے ممبر رمیز راجہ سے فون پر مشاورت کی گئی۔
انتخاب عالم نے اجلاس کے بعد بتایاکہ ہم نے پانچ امیدواروں کی مختصرفہرست تیار کی ہے،جن کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا سکتے۔ کمیٹی کی ذمہ داری پی سی بی کو سفارش کرنا ہے۔کوچ کی تقرری کا اختیار بورڈ کا ہے۔
ذرائع کے مطابق فہرست میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز،ڈرمٹ ریو، عاقب جاوید اور مدثر نذر کے نام شامل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ امیدواروں سے انٹرویو کے بعد کوچ کا تقرر کریں گے۔ اعجاز بٹ دو اکتوبر کو سری لنکا سے سیریز کیلئے عبوری کوچ کا بھی اعلان کر سکتے ہیں۔