کل 7 بڑے شہریوں میں موبائل سروس معطل رکھنے کا فیصلہ

Mobile service

Mobile service

پاکستان (جیوڈیسک) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کل لاہور ، کراچی سمیت 7 بڑے شہروں موبائل سروس صبح 9 سیرات 11 بجے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.وزارت داخلہ نے عید الفطر کے بعد دوسری مرتبہ کراچی اور لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو رپورٹ ملی ہے کہ جمعہ کو یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر دہشت گرد بم دھماکے سمیت دیگر کارروائیاں کر سکتے ہیں جس کے باعث کل 9 بجے صبح سے رات 11 بجے تک موبائل سروس کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیلولر فون کمپنیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔