کو جشن میلادکے اعلیٰ انتظامات پر مبارک باددیتے ہیں :شیخ عرفان DCO

گجرات(جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ شہر گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ گولڑوی نے DCOنوازش علی ، سید شہباز حسین نقوی ADC، سید غلام مصطفی گیلانی DSPسٹی ، محمد افضل ملہی TMOکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کی ان محکموں اور سربراہان نے جشن میلاد مصطفی ۖ کے سلسلہ میں زبردست انتظامات کیے ، سرکاری عمارات پر خوبصورت لائٹنگ ، شہر میں صفائی کے اعلیٰ انتظامات ، DCOآفس ، TMOآفس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے نوجوانوں کی شب و روز محنت سے شہر گجرات دلہن کی طرح سجا ہوا تھا ، انہوں نے کہا کہ ان سربراہان نے خود بھی محافل کا انعقاد کیا اور شہر بھی میں ہونیوالی محافل میں بھی شرکت کی ، انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب گجرات کی نعتیہ اور میلاد کمیٹیوں کا ایک بڑا وفد DCOاور ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کرے گا ۔