گزشتہ روز جامع مسجد بہار مدینہ میںتقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی

گجرات(جی پی آئی)گزشتہ روز جامع مسجد بہار مدینہ میں ایک تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی ، تقریب کی صدارت حافظ قاری ارسلان سکندر نے کی ، تقریب میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر گلیوں کو خوبصورتی سے سجانے اور لائیٹنگ لگانے پر نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ، اس موقع پر امجد علی قادری ، قاری سلطان سکندر ، صحافی انور شیخ ، شیخ افتخار احمد و دیگر نے بچوں میں خصوصی انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔