گستاخانہ فلم: تحریک حرمت کا 14 ستمبر کو احتجاج کا اعلان

tehreek e hurmat e rasool

tehreek e hurmat e rasool

تحریک حرمت رسول ۖ کے کارکنان نے امریکی پادری ٹیری جانز اور اسرائیلی نژاد امریکی یہودی کی جانب سے رسول اکرم ۖ کی شان اقدس میں گستاخیوں پر مبنی فلم بنانے کے خلاف 14ستمبر بروز جمعہ کو ملک میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک حرمت رسول ۖ کے کارکنان کا کہنا تھا کہ رسول اکرم ۖ کی شان اقدس میں گستاخیوں پر مبنی فلم بنانے کے بعدتمام عالم اسلام میں بالخصوص اور پوری دنیا میں بالعمو م مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے اور رسول پاک ۖ کا امتی ہونے کے ناطے سب پر یہ فرض ہے کہ امریکی پادری ٹیری جانز اور اسرائیلی نژاد امریکی یہودی کے اس ناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کی جائے۔

کارکنان نے اعلان کیا کہ 14ستمبر بروز جمعہ کو ملک میں یوم احتجاج منایا جائے گا اور ملک بھر میں اس کے خلاف ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔