گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو قتل کرنیوالے کو انعام دونگا : بلور

ghulam ahmad bilour

ghulam ahmad bilour

پشاور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو قتل کرنے والے کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم والے دن مردان میں چرچ کو جلائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا پاکستان میں رہنے والے ہندو اور کرسچن ہمارے بھائی ہیں اور اسلام بھی ہمیں کسی مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی عبادت گاہوں کو نذر آتش کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو جو بھی قتل کرے گا میں اس کو ایک لاکھ ڈالر انعام دوں گا ۔

غلام احمد بلور نے کہا عالمی برادری گستاخانہ فلم کا نوٹس لے، ہم مسلمان حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، عالمی سطح پر تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے اس سلسلے میں اقوام متحدہ موثر قانون بنائے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ گستاخ فلم ساز کو ان کے حوالے کیا جائے تاکہ وہ اس کو اپنے ہاتھوں سے قتل کر دیں۔ حرمت رسول پر جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیکورٹی اداروں کو فائرنگ کرنے سے منع کیا گیا تھا۔