گوجرانوالہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز غیرمعینہ مدت کیلئے بند، لاکھوں مزدور بے روزگار

Textile Industries

Textile Industries

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایف بی آر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر سخت شرائط نے صنعتکاروں کورلا دیا۔ گوجرانوالہ کی تمام انڈسٹریز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئیں، لاکھوں مزدوروں کو بے روزگاری کا سامنا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کے باعث گوجرانوالہ میں پاور لومز کے بعد ایمبرائیڈری اور واشنگ یونٹس بھی بند ہو گئے جس کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو گئے۔

فیکٹریوں کی بندش سے مالکان بھی پریشان ہیں، فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اور موجودہ حکومت نے سخت شرائط عائد کر کے انڈسٹریز کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے، زیرو ریٹڈ پر ٹیکسٹائل کی صنعت کو بحال کیا جائے۔

فیکٹریوں کی بندش سے نہ صرف مزدور پریشان ہیں بلکہ ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔