یمن: کار بم دھماکے میں 8 فوجی ہلاک، متعدد زخمی

yaman
عدن : یمن کے ساحلی شہر عدن کے فوجی کیمپ میں کار بم دھماکے سے آٹھ فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خب رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ ابایان کے شہر عدن میں فوجی گاڑی میں سوار ہوکر القاعدہ کے خلاف لڑائی کیلئے جارہے تھے۔ کہ ان کی کیمپ کے مین گیٹ پر اچانک بارود سے بھری کار دھماکے سے پھٹ گئی۔ یمنی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ القاعدہ نے کرایا۔