یورپی یونین نے شام کی حکومت کے خلاف مزید پابندیاں لگا دیں

european union
برلن  : یورپی یونین کی جانب سے شام کی حکومت کے خلاف مزید پابندیاں لگا دیں گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ شام کی حکومت کی مزید پانچ اہم شخصیات کے خلاف پابندیاں لگا دی گئی ہیں جس کے تحت ان کا یورپی یونین کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیئے ہیں۔
اس سے قبل اس کوحکومت میں شامل مجموعی طور پر 35 ارکان کے خلاف پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ دوسری جانب جرمی کی درخواست پر عالمی سلامتی کونسل میں ایک ہنگامی اجلاس میں شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے جبکہ ویٹو کا اختیار رکھنے والے ممالک روس اور چین کی مزاحمت کے باعث اب تک مذمت کی قرارداد منظور نہیں کی جاسکی۔