یونین کونسل عادووال نے دوسرے کرکٹ میچ میں بھی فتح حاصل کر لی

گجرات: پنجاب سپورٹس میلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ کمپری ہنیسو سکول گجرات کے گرائونڈ میں کھیلے گئے کرپٹ میچ میں یونین کونسل عادووال نمبر 30کا مقابلہ یونین کونسل نمبر 57گجرات سٹی سے ہوا ، یوسی 57گجرات سٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں چھیالیس رنز بنائے ، یوسی عادووال نمبر 30کی جانب سے پچھلے میچ یوسی نمبر 59میں دواوور کرا کر بارہ رنز دے کر چار وکٹیں لینے والے عادووال کے مرزا اشرف بیگ کے صاحبزادے مرزا ذیشان بیگ نے اس میچ میں بھی تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے واحد اوور میں دو رنز دے کر ہیٹ ٹرک کر دی مسلسل تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کر دیا ، ٹارگٹ کو اچیف کرنے کیلئے یوسی عادووال نمبر 30نے اپنی بیٹنگ کا آغاز شاندار طریقے سے کیا ، فیاض احمد گجر نے انیس رنز ناٹ آئوٹ بنا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ، یوسی عادووال نمبر 30نے اپنا ٹارگٹ پانچوین اوور میں پچاس رنز بنا کر پورا کر دیا تھا ، مسلسل کامیابیوں پر اہلیان یونین کونسل عادوال نے سیکرٹری یوسی چوہدری محمد انور ماجرا ، سیکرٹری چوہدری عدنان طالب بوکن اور شوکت محمود کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔