یوکرین میں کان دھماکہ، 16 کان کن ہلاک، 10لاپتہ

ukraine mine
کیف: یوکرین میں کان میں دھماکے میں سولہ کان ہلاک دو زخمی ہوگئے جبکہ دس لاپتہ ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق دھماکہ یوکرین کے علاقے لوگا ناسک کی کان میں ہوا۔
یوکرین حکومت نے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ تاہم یہ نہیں بتایا کہ دھماکہ گیس بھرنے سے ہوا یا اور کسی اور وجہ سے۔ حکومت کے جاری بیان کے مطابق اس دھماکے میں دو کان زخمی بھی ہوئے۔