یوکرین کی حزب اختلاف کی لیڈر یولیا گرفتار

Yulia Tymoshenko
کیف : یوکرین کی حزب اختلاف کی لیڈر اور سابق وزیراعظم یولیا ٹائمو شینکو کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ کیف میں عدالت میں یولیا کے خلاف اثاثے بنانے اور روس سے گیس سمجھوتے میں رعایت برتنے کے مقدمے کی سماعت جاری تھی کہ عدالت نے اسے کارروائی میں خلل ڈالنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کے حکم کے بعد یولیا کے حامیوں نے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں مظاہرہ کیا۔ انہیں رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔