اسرائیل خطے میں حمایت کے لیے مضبوط سفارتکاری کرے: پنیٹا

israel netanyahu

israel netanyahu

امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ ترکی اور مصر جیسے روایتی حلیفوں سے بڑھتی ہوئی دوریوں کو ختم کر کے خطے میں حمایت حاصل کرنے کے کی سفارتی کوششیں کرے۔واشنگٹن میں جمعہ کو اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنا عزم جاری رکھے گا لیکن ان کے بقول اسرائیل کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے میں مضبوط سفارتکاری سے حمایت حاصل کرے۔ترکی 1949 میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا پہلا اسلامی ملک تھا لیکن گزشتہ سال غزہ جانے والے امدادی بیڑے پر اسرائیلی کمانڈوز کی کارروائی میں نو ترک کارکنوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات شدید کشیدہ ہوگئے۔اسرائیل اور مصر کے درمیان تعلقات اگست میں اس وقت خراب ہوئے جب اسرائیلی فوجیوں نے مسلح فلسطینی حملہ آور کا پیچھا کرتے ہوئے پانچ مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔اسرائیل کو اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ اگر مصر کے حالیہ انتخابات میں سخت موقف رکھنے والی سیاسی جماعت مسلم برادرہوڈ بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتی ہے تو مصر اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کو ختم کر سکتا ہے۔