تھری ڈی بشارت پارک کی تعمیر کا معائینہ

DMC East

DMC East

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ تھری ڈی پارک کی تعمیر مشکل مرحلہ تھا لیکن اب یہ تصور عملی شکل دھار رہا ہے،پارک کی تھری ڈی تصاویر اصل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 10 کے چئیرمین محمد مرسلین ودیگر کے ہمراہ بشارت پارک لائینز ایریا میں جاری کاموں کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں کی تعمیر میں جدت کو ملحوظ خاطر رکھا۔

تھری ڈی پارک اس سلسلے میں نیا تصور ہے انہوں نے ہدایت کی کہ بشارت پارک کو جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ نہ صرف لائینز ایریا بلکہ محل وقوع کے لحاظ سے شہری بھی اس سے مستفید ہو سکیں کیونکہ یہ پارک پریڈی اسٹریٹ جیسی پرائم لوکیشن پر واقع ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے افسران بھی موجود تھے۔