50 لاکھ کاروباری حضرات کو ٹیکس نیٹ میں لائینگے ، چیئرمین ایف بی آر

Chairman FBR

Chairman FBR

سیالکوٹ(جیوڈیسک) چیئرمین ایف بی آر علی ارشد حکیم نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات میں سے صرف سات لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں جسے 50 لاکھ تک لے جانے کا ہدف ہے، جن کاروبار پر ٹیکس نہیں لگتا ان پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے گا،سیالکوٹ ڈرائی پورٹ پر کاروباری برادری کی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ وی بوک کے نام سے ایک سافٹ وئیر تیار کیا گیا ہے۔

جس سے ٹیکس وصولی میں آسانی ہوگی، ادارے کا تمام رکارڈ آن لائن کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کاروباری حضرات جن پر سیلز ٹیکس نہیں لگتا تھا ان پر ٹیکس لاگو کیا جارہا ہے۔ جعلی ناموں سے رجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔