عامر اور شاہ رخ کیساتھ فلم سیٹ پر گھبراگئی تھی، رانی مکھرجی

Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی ووڈ سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور عامر خان سے اپنی چاہت کا کھل کر اظہار کردیا۔

ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کے دوران رانی مکھرجی نے بتایا کہ وہ جب عامر خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے لیے ان کے سامنے آئیں تو بہت زیادہ گھبرائی ہوئی تھیں۔

انہوں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ وہ بطور مداح اپنے دونوں پسندیدہ اسٹارز سے بہت پیار کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ عامر خان کی مداح فلم قیامت سے قیامت تک کے بعد بنیں جبکہ بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیاں لے جائیں گے کے بعد انہیں شاہ رخ خان پسند آگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ فلم غلام اور شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے سیٹس پر رومانس کرتے ہوئے گھبراگئی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح فلم کے سیٹ پر عامر خان کی آنکھوں میں دیکھنے کے بجائے ان کے جوتوں کو دیکھتی رہتی تھیں۔

اس کی وجہ رانی نے یہ بتایا کہ انہیں ڈر تھا کہ کہیں انہیں عامر خان سے پیار نہ ہوجائے۔

تاہم اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اب وہ ان اسٹارز کے ساتھ پراعتماد انداز میں کام کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ رانی مکھر جی نے 2014 میں فلم ساز آدیتیا چوپڑا سے شادی کی تھی۔