عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مستقبل کیلئے خبردار کر دیا

Aamir Sohail

Aamir Sohail

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق قومی کپتان عامر سہیل نے پی سی بی کو مستقبل کیلئے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹسمین عابد علی پاکستان کرکٹ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہیں لیکن جلد یا بدیر حریف باؤلرز ان کی خامیاں جان لیں گے اور پھر ان کیلئے کارکردگی دکھانا سخت چیلنج بن جائیگا لہٰذا یہی وقت ہے کہ ان کی تکنیک پر کام کیا جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عامر سہیل نے اوپننگ بلے بازکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا تاہم انہوں نے 32 سالہ بیٹسمین کو خبردار بھی کیا کہ جلد یا بدیر حریف باؤلرز ان کی خامیوں کو پہچان لیں گے تو انہیں بہترین کھیل پیش کرنے میں مشکلات درپیش رہیں گی۔

عامر سہیل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہیں عابد علی کی صلاحیتوں اور ان میں موجود صبر پر قطعی کوئی شک نہیں جس کا واضح ثبوت انہوں نے سری لنکا کیخلاف دو سنچریاں سکور کرنے کے دوران دے دیا لیکن اب انہیں حالیہ کامیابی کے سحر سے باہر نکل کر خود اپنے ساتھ مخلص ہونا پڑے گا کیونکہ انہیں اب اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کن شعبوں میں کمزور ہیں اور کس طرح خود کو کس طرح مستحکم بیٹسمین ثابت کرسکتے ہیں۔