ابرار الحق عدالت میں پیش، چمکیلی کی قسمت کا 3 جنوری کو فیصلہ

Abrar ul Haq

Abrar ul Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے ‘چمکیلی’ کی قسمت کا فیصلہ 3 جنوری کو متوقع ہے۔

ابرار الحق گزشتہ روز سول جج ضیا الرحمن کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گانے چمکیلی میں مردوں یا خواتین کی کوئی تذلیل نہیں کی اور کسی قانون یا اقدار کی خلاف ورزی بھی نہیں ہوئی، مردوں یا خواتین کی تذلیل کے بارے سوچ بھی نہیں سکتا، الزام بے بنیاد ہے۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد انہیں حتمی بحث کیلئے 3 جنوری کو طلب کرلیا، امید ہے اسی روز گانے پر پابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ ہو جائیگا۔