ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ کبھی ہو گا: چیئرمین نیب

Javed Iqbal

Javed Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹیو احتساب کی بات کرنا 100 فیصد غلط ہے کیونکہ ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ کبھی ہو گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین نیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت مسلمہ ہے، پارلیمنٹ کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور کریں گے، صرف مصروفیت کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں آ سکا تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں آپ ڈیلی ویجز چیئرمین نیب ہیں، اس پر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جن پر مقدمات چل رہے ہیں ان کے کمنٹس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سلیکٹیو احتساب کی بات کرنا بھی 100 فیصد غلط ہے کیونکہ ایسا احتساب ماضی میں ہوا نہ کبھی ہو گا۔