احتساب عدالت کا شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کا حکم

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) عدالت نے پولیس کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں پیش کرنے سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ اور ایس پی سکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پولیس حکام کو انہیں بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کرنے سے روک دیا اور بلٹ پروف گاڑی بھی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کو بھی بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کرنے سے روک دیا۔

واضح رہےکہ پولیس حکام نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا تھا جس پر (ن) لیگ نے تحفظات کا اظہار کیا تھا جب کہ شہباز شریف نے بھی اس پر عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

شہبازشریف نے درخواست میں کہا تھا کہ درخواست میں شہباز شریف کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ کمر درد میں مبتلا ہوں لیکن سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے بکتر بند گاڑی میں لایا جا رہا ہے، گاڑی کی حالت بھی درست نہیں، اس وجہ سے کمر درد میں اضافہ ہو رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت بکتر بند گاڑی میں لانے سے روکنے کا حکم دے۔