’الزام ثابت ہونے پر آریان کو 20 سال کی سزا ہو سکتی ہے‘

Aryan Khan

Aryan Khan

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور ان دفعات میں اداکار کے بیٹے کو 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اگر آریان پر لگائے گئے الزامات سچ پر مبنی ہوئے تو انہیں 20 سال کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

این ڈی پی ایس کا سیکشن 20 بی منشیات رکھنے کا کیس ہے جب کہ سیکشن 8 سی منشیات فروخت اور خریدنے کا کیس ہے، سیکشن 20 بی کے کیس میں اگر الزامات سچ ثابت ہوئے تو انہیں 20 سال کی سزا ہوگی۔

خیال رہے کہ آریان خان کو 2 اکتوبر کو این سی بی نے ساحل پر کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار کیا تھا، 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں عدالتی حکم پر 7 اکتوبر تک این سی بی کے سپرد کر دیا گیا۔