لائحہ عمل بنا لیا ہے کہ کس کی گرفتاری پر کیا جواب دینا ہے: محمد زبیر

Mohammad Zubair

Mohammad Zubair

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان و سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ لائحہ عمل بنا لیا ہے کہ کس رہنما کی گرفتاری پر کیا جواب دینا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسے میں حکومت گرفتاریاں کرتی ہے تو انہیں لاکھ ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں کرنی پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں کے لیے تیار ہیں، (ن) لیگ نہیں چاہتی کہ مریم نواز گرفتار ہوں لیکن حکومت کے بلنڈرز کا کچھ نہیں کہا جا سکتا، لائحہ عمل بنا لیا ہے کہ کس کی گرفتاری پر کیا جواب دینا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) کا اگلا جلسہ 30 نومبر کو ملتان میں ہونا ہے اور حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ڈی ایم نے ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔