اداکار امیر گیلانی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

Amir Gilani

Amir Gilani

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امیر گیلانی نے اس بیماری کو شکست دے دی۔

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ سے شہرت پانے والے امیر گیلانی نے رواں ماہ کی ابتتدا میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سونگھنے اور چکھنے کی حس سے قاصر ہیں اور کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو کمرے میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

تیزی سے پھیلنے والی مہلک بیماری کو امیر گیلانی نے شکست دے دی ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام اکاونٹ پر بیماری کو شکست دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزارے گئے 15 دنوں میں صرف بستر ہی میرا واحد دوست رہا ہے۔ کیوں کہ ان تمام عرصے کے دوران قرنطینہ میں گزارے گئے لمحات بہت خوفناک اور پریشان کن تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں اس وبا کو شکست دیکر صحتیاب ہو گیا ہوں اور الحمد اللہ کورونا کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔