اداکارہ ایمان علی میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے کیساتھ رشتہ ازواج میں منسلک

Iman Ali

Iman Ali

لاہور (جیوڈیسک) ماڈل و اداکارہ ایمان علی میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئیں۔ گذشتہ شب اداکارہ کی رسم حنا تقریب منعقد ہوئی جس میں نکاح کا فرض بھی ادا کیا گیا۔

اداکار عابد علی کی صاحبزادی ایمان علی کی شادی گزشتہ روز لاہور میں ہوئی، اداکارہ نے نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر بھٹی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ اداکارہ کی رسم حنا تقریب میں ہی نکاح ہوا اور حق مہر 25 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔

شادی کی تقریب دھوم دھام سے ہوئی، جس میں شوبز کے بیشتر ستارے شریک ہوئے۔ ایمان علی بول، خدا کے لئے اور ماہ میر سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔