اداکارہ میرا کو شدید مالی مشکلات کا سامنا

Meera

Meera

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہور آرٹس کونسل میں درخواست جمع کرا دی ہے۔

اسکینڈل کوئین اوراپنی گلابی انگریزی سے مشہوراداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی، جس میں انہوں نے آرٹسٹ اسپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کی ہے۔

فارم میں اداکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھراور7 افراد زیرکفالت ظاہرکئے ہیں، فنڈ سے مستحق فنکاروں کو 5 ہزار جاری کیے جاتے ہیں۔