اداکارہ میرا پر کون جادو کروا رہا ہے؟

Meera

Meera

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداكارہ میرا کا کہنا ہے ان كے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ كچھ لوگ ان پر جادو كرا رہے ہیں۔

اداکارہ میرا نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ جو لوگ میرے خلاف ہیں وہ مجھے بدنام کرنے کے لیے طرح طرح کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں، میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ كچھ لوگ مجھ پر جادو كرا رہے ہیں۔

اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں میرے پروگرام كے دوران فائرنگ کی تفتیش جاری ہے، اور جن لوگوں نے پروگرام پر فائرنگ کی وہ خوفزدہ ہیں اور گھر سے باہر بھی نہیں نکل رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اداکارہ میرا نے بتایا کہ آج کل وہ گلوکاری کے ساتھ ڈانس سیکھنے سکھانے کا کام بھی کام کر رہی ہیں۔

اس موقع پر میرا نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کا گانا بھی گنگنایا، لیکن گانا گنگنانے سے پہلے گلوکارہ حدیقہ کیانی کو صاحبہ کہنے کے بجائے حدیقہ صاحب کہتی رہیں۔