اداکارہ میرا سیٹھی نے منگنی کرلی

Meera Sethi

Meera Sethi

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست بلال سے منگنی کر لی۔ میرا سیٹھی نے انسٹاگرام پر بلال کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جہاں اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اپنے منگیتر کیساتھ زندگی کے سفر کے آغاز کی اہم یادیں بھی شیئر کیں۔

میرا سیٹھی نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں نہ صرف قریبی دوست سے منگنی کی تصدیق کی، بلکہ انہوں نے ان سے اپنی محبت کے آغاز اور اب تک کی ہونے والی تمام ملاقاتوں کی تفصیلات بھی بتائیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ دونوں نے ایک ہی یونیورسٹی میں وطن سے دور تعلیم حاصل کی، تاہم ان کی ملاقات وہاں نہیں بلکہ اپنے ہی ملک میں ہوئی اور پھر ان کی ملاقاتیں آہستہ آہستہ گہری دوستی اور محبت میں تبدیل ہوئیں۔

یاد رہے میرا سیٹھی فلم سات دن محبت ان میں معاون اداکارہ کے طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔