اداکارہ صبور علی کی بات پکی ہو گئی

Saboor Ali and Ali Ansari

Saboor Ali and Ali Ansari

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی بات پکی ہو گئی۔

صبور علی اور علی انصاری نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پھولوں کے ہار پہنے تصاویر پوسٹ کیں اور مداحوں کو ’بات پکی‘ ہونے کا بتایا۔

اداکاروں کی جوڑی کی جانب سے پوسٹ کی گئیں تصاویر میں صبور علی نے گلابی اور علی انصاری نے سفید کرتا پہن رکھا ہے۔

دونوں نے بات پکی ہونے کی اطلاع اپنے مداحوں کو دی تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں کی باقاعدہ منگی ہوگئی ہے یا نہیں البتہ بعض مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے دونوں کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی بات پکی ہونے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ان تصاویر میں صبور کی بہن سجل علی جبکہ علی انصاری کی بہن مریم انصاری اور ان کے شوہر و سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان بھی نظر آرہے ہیں۔