اداکارہ سارہ خان کی طبیعت خراب ہو گئی، اسپتال داخل

Sara Khan

Sara Khan

قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ترکی کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق اُن کے شوہر فلک شبیر نے بھی کی ہے۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام میں اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے‘ تاہم گلوکار نے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا جب کہ مداحوں کی جانب سے سارہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی میں موجود ہیں، دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔