اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے مبینہ اغوا اور بیرونِ ملک منتقلی کے کیس کی سماعت

 Sofia Mirza

Sofia Mirza

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے مبینہ اغوا اور بیرونِ ملک منتقلی کے کیس میں لاہور کی عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

فریقین کے وکلا کو 8 فروری کے نوٹس جاری، صوفیہ مرزا نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ ان کے بچوں کے اغوا میں ان کا سابق شوہر ملوث ہے۔

اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کو مبینہ طور پربیرون ملک اسمگل کرنے کے معاملے پر عدالت نے ملزمہ صدف ناز کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

لاہور کی مقامی عدالت نےاداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کومبینہ طور پر بیرون ملک اسمگل کرنے کےکیس پر سماعت کی ۔

عدالت نے ملزمہ صدف نازکی درخواست ضمانت پرنوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو 8فروری کو بحث کےلیے طلب کر لیا۔

صوفیہ مرزا نے میڈیا کوبتایاکہ ان کے بچے10سال پہلے اغوا کیےگئےتھے، ان کےبچوں کو نام اور ولدیت تبدیل کرکے ہیومن ٹریفکنگ کے ذریعےبیرون ملک اسمگل کیا گیا، اس کیس میں ان کے سابق شوہربھی ملوث ہیں۔