ایڈیشنل ڈائریکٹر خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق

Dr. Muhammad Farooq

Dr. Muhammad Farooq

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) گل نواز اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جاری کردہ مطابق بنوں کے گل نواز اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق گزشتہ چند روز سے پشاور کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک 40 ہیلتھ ورکرز اور 25 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق یو چکے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے اب تک کسی بھی جاں بحق ملازم کو نہ تو شہدا پیکیج دیا ہے اور نہ ہی ہیلتھ ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر زیادہ جان لیوا ثابت ہورہی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کزشتہ 2 روز میں 141 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔