ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ کی ہدایت پر بلدیاتی امور جاری

Muhammad Ali Shah

Muhammad Ali Shah

کراچی : ڈپٹی کمشنر ایسٹ /ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ جاری صفائی مہم کے دوران علاقوں میں کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے امور میں بہتری لائ جا رہی ہے کوشاں ہیں کہ صفائ کے ساتھ دیگر بلدیاتی امور کو بہتر بنایا جائے انہوں نے سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر میں معیار کو اولین ترجیح دیجائے جبکہ سڑکوں کی تعمیر سے قبل اس بات کو یقینی بنالیا جائے کہ زیر زمیں کوئ کام موجود نہ ہو کیونکہ یہ امر تکلیف دہ ہوتا ہے کہ ایک طرف سڑک تعمیر کر دی جاتی ہے اور پھر کوئ ادارہ زیر زمیں امور کام سرانجام دینے کیلئے کھود ڈالتا ہے.

لہذا ایسی حکمت عملی مرتب کی جائے کہ سڑک کی تعمیر سے قبل تمام ادارے آن بورڈ ہوں تاکہ سڑکوں کی کھدائ کا کوئ مسئلہ ہی درپیش نہ آئے اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیر اظہر حسین شاہ، ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح ودیگر بھی موجود تھے علاوہ ازیں ضلع شرقی میں تجاوزات کےخاتمے، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت ودرستگی ، سڑکوں کی لیولنگ، ملبہ اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے کام کے سمیت سینٹرل آئ لینڈ، گرین بیلٹس کی درستگی کا عمل جاری ہے جوکہ ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس، ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل، ایگزیکٹیو انجنئیرز امتیاز بھٹو، سلمان میمن انچارج سینی ٹیشن راؤشمشاد کی زیر نگرانی سر انجام دیا جارہا ہے.