جدید ٹیکنالوجی سے لیس ‘خودکار جراثیم کش’ ماسک تیار

Mask

Mask

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کرنا ضروری ہے اور وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اپنانا ہے۔

وائرس سے بچنے کے لیے فیس ماسک پہننے سے ہمیں بے شمار دشواریوں کا سامنا ہے جن میں کھانا کھانے میں مسئلہ اور فیس لاک ٹیکنالوجی سے موبائل کھولنا ہے۔

حال ہی میں ایک چینی کمپنی نے اس مسئلے کا حل بھی نکال لیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ‘ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک این نائن فائیو ماسک’ تیار کرلیا ہے۔

اس ٹرانسپیرنٹ فیس ماسک کو اینٹی فوگ مادے سے تیار کیا گیا ہے جس سے آپ کا چہرہ ماسک لگانے کے باوجود بھی نظر آتا ہے اور آپ اپنے فون کے فیس لاک سے موبائل با آسانی کھول سکتے ہیں۔

دوسری جانب ماسک میں موجود فلٹرز الٹرا وائلٹ شعاعوں سے یو ایس بی پورٹ میں لگانے کے بعد صرف 10 منٹ میں جراثیم سے پاک ہو جاتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس ماسک کو استعمال کرنے والے صارفین کو سانس لینے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوگی۔

ماسک بنانے والی چینی کمپنی ہوامی کے مطابق یہ ماسک صارفین کو 6 سے 12 مہینے بعد دستیاب ہوں گے۔