ایک کروڑ افغان بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے، یونیسیف

Afghan Children

Afghan Children

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ فنڈ برائے اطفال’ یونیسیف ‘ (UNICEF) کے مطابق ایک کروڑ افغان بچوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تقریباً ایک کروڑ بچوں کو زندہ رہنے کے لیے انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ خوراک ، ادویات کی کمی اور پینے کے پانی تک رسائی افغان بچوں کو درپیش چیلنجز ہیں۔

یونیسیف کے مطابق ، بنیادی ضروریات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں بہت سے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

یونیسیف نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔

افغانستان میں یونیسیف کی چیف آف کمیونیکیشن سام مورٹ کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے کئی کمیونٹیز میں ایسے بچے موجود ہیں جنہیں پانی تک رسائی بھی نہیں ہے جبکہ وہ بچے ویکسین سے بھی محروم ہیں۔