افغان امن پر ہونے والی استنبول کانفرنس کی تاریخ کا اعلان

Turkish Foreign Ministry

Turkish Foreign Ministry

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں افغانستان پر عالمی امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ہوگی۔

ترک وزارت خارجہ کے مطابق استنبول کانفرنس کا مقصد دوحا کے بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ مذاکرات افغان حکومتی نمائندوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان ہوگی،کانفرنس میں فریقین کو مشترکابنیادی نکات پر مشتمل سیاسی مفاہمت کا روڈ میپ بنانے میں مدد دی جائےگی۔

خیال رہےکہ استنبول میں افغان امن کانفرنس اقوام متحدہ اور قطرکے تعاون سے ہو رہی ہے۔