افغانستان: سڑک کنارے بم پھٹ گیا،12 افراد ہلاک

Afghanistan Bomb Blast

Afghanistan Bomb Blast

افغانستان (جیوڈیسک) شمالی افغان صوبہ بلخ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

دولت آباد کے کمشنر محمد یوسف کے مطابق، یہ دیسی ساختہ بم اس وقت پھٹا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی۔

اس واقعے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 7 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔

حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے مگر حکام نے طالبان پر شبہ ظاہر کیا ہے۔