افغانستان میں کار بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

Afghanistan Bomb Blast

Afghanistan Bomb Blast

ہرات (اصل میڈیا ڈیسک) افغان صوبے ہرات میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان کی جانب سے صوبے میں دیگر چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپیں جاری ہیں تاہم دیگر 5 اضلاع میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔