افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گر گیا، 9 افراد ہلاک

Military helicopter Crashed

Military helicopter Crashed

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کےصوبے میدان وارداک میں ایک MI-17 فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں عملے کے 4 افراد اور 5 سکیورٹی فورسز اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ میدان وارداک کی تحصیل بہسود میں افغانستان ائیر فورس کا MI-17 فوجی ہیلی کاپٹرگِر گیا ہے۔ حادثے میں عملے کے 4 افراد اور سکیورٹی فورسز وفد کے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

دوسری طرف دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کی سروس بس پر بم حملہ کیا گیا ہے۔ سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں، افغان امن مرحلے میں تیزی کے لئے امریکہ اور روس کی بھی شمولیت سےافغان حکومت اور طالبان کے درمیان، منعقدہ اجلاس کے دن کیا گیا ہے۔