افغانستان: قومی فضائی کمپنی کا طیارہ گر گیا، 83 افراد سوار تھے

Afghanistan Plane

Afghanistan Plane

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ، طیارے میں 83 افراد سوار تھے۔

خبر کے مطابق افغانستان کی قومی فضائی کمپنی” آریانا” کا ایک مسافر بردار طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے بعد طیارے میں سے دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔

طیارہ گرنے کی اطلاع کے بعد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ یہ پرواز کابل سے ہرات جا رہی تھی۔

بتایاگیا ہےکہ طیارہ جس علاقے میں گرا وہ طالبان کے زیر تسلط ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے مسافر طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہے اس لیے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حادثے میں جانی نقصان سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہایت کم ہیں۔